اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 56 سال کے دوران مختلف انتظامی تجربات کیے گئے، تاہم اس کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق بحث آج بھی جاری ہے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد 30 جون 1970 تک صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کا حصہ تھا۔ یکم جولائی 1970 کو مغربی پاکستان کا ’’ون یونٹ‘‘ تحلیل کرکے پرانے صوبے بحال کیے گئے تو اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت کی حیثیت سے علیحدہ وفاقی اکائی کا تشخص دیا گیا۔

بعد ازاں 1971 کے صدارتی حکم کے تحت اسلام آباد کا انتظام بطور ’’ریجنسی‘‘ پنجاب حکومت کے پاس رہا۔

1979 میں امریکی سفارت خانے کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقعے کے بعد اسلام آباد کو علیحدہ ضلع بنا دیا گیا، تاہم اس کے انتظامی معاملات بدستور پنجاب حکومت کے ماتحت چلتے رہے۔

رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے اور متعدد انتظامی تجربات کے باوجود وفاقی دارالحکومت کے لیے مستقل اور واضح انتظامی نظام کیوں تشکیل نہیں پاسکا؟