کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریبِ پذیرائی میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کامیاب اسکالر کی علمی کامیابی کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تقریب کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکالرز کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابیوں کو سراہنا تھا۔