ڈلاس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی کی صورت میں امریکا کے ہر بالغ شہری کو 5 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 5 ہزار ڈالر کی رقم اس شرط پر دی جائے گی کہ اسے امریکا کے اندر ہی خرچ کیا جائے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ جنگ فوری ختم ہوجائے گی اور تیل کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان موجود ہے اور وہ ایران کے معاملے پر جوہری معاہدے سے آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی کنارے کی یہودی بستیوں پر عائد پابندیوں کے معاملے پر اسرائیل سے بات کرنے کا بھی عندیہ دیا۔




