سکھر: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کل سے چار روزہ دورہ سندھ کا آغاز کریں گے، جس کے دوران وہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ہمراہ سندھ کے مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
تاہم چار روزہ دورے کے شیڈول میں سکھر کو نظر انداز کیے جانے پر سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
سیاسی حلقوں میں یہ سوال بھی گردش کر رہا ہے کہ کیا سکھر میں پی ٹی آئی کی عوامی قوت کمزور پڑ گئی ہے، یا سکھر کو دورے میں شامل نہ کرنے کے پیچھے کوئی سیاسی حکمتِ عملی ہے؟
سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے دوران مختلف شہروں میں عوامی رابطہ مہم اور سیاسی سرگرمیوں کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے، تاہم سکھر کی عدم شمولیت نے مقامی سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔




