کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 344 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 8 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 39 ڈالر اضافے کے بعد 4,466 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔