خیرپور: فیصل بھٹو قتل کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مبینہ طور پر ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں مقتول کا ماموں علی گل بھٹو، کزن عبدالحد بھٹو اور دانیال بھٹی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد کا تنازع قتل کی مبینہ وجہ بنا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی بہن کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کے معاملے پر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کیس میں مزید تہلکہ خیز انکشافات متوقع ہیں۔ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔