اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کرغز صدر کی دعوت پر آج تین روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی کرغزستان جائے گا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ علاقائی تعاون، تجارت، معیشت اور باہمی روابط سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان 2026 سے 2027 تک شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا۔

پاکستان کی جانب سے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کو علاقائی تعاون کے فروغ اور تنظیم کے پلیٹ فارم پر ملکی کردار مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔