اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے مدد طلب کرتے ہوئے 23 ہزار سے زائد پولیس اہلکار مانگ لیے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے اضافی پولیس نفری فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔

طلب کیے گئے اہلکاروں کی تعیناتی اور سیکیورٹی پلان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔