اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ بڑھاتے ہوئے 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔
اس فیصلے کے بعد پرانی موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی استعمال کرنے والے شہری بھی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے فیول ریلیف سے مستفید ہوسکیں گے۔




