سانگھڑ: تحصیل کھپرو سے سابق صوبائی وزیر حسن علی چانیہوں کے مبینہ اغوا کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں مظفر علی زرداری سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹنڈو جام کے گاؤں غلام محمد زرداری میں کارروائی کے دوران عمران زرداری اور بخش زرداری کو گرفتار کیا گیا، جن سے مبینہ اغوا کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت سامنے آنے پر حقائق واضح ہوں گے۔ مقدمے میں عائد الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی اور شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔




