(کراچی ڈیسک)ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس 2 روز کے لیے معطل کردی گئی ہے۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی آج کی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا گیا ہے۔

ٹرین سروس کی معطلی اور روٹ محدود کیے جانے کے باعث کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کے لیے بولان میل جبکہ چمن کے لیے چمن پسینجر بھی 6، 6 ماہ سے بند ہیں۔