چکوال: نواحی قصبے چک بھون میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ خاتون کے بیٹے کے مطابق گھر پہنچنے پر دونوں بہنیں مردہ حالت میں ملیں جبکہ والدہ کی حالت انتہائی خراب تھی۔ دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ والدہ کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چائے بناتے وقت غلطی سے کوئی زہریلی چیز شامل ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور طبی معائنے کے بعد سامنے آئیں گے۔