(کراچی ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان نے سندھ میں حکمرانی اور شہری مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج کٹہرے میں سندھ نہیں بلکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی 18 سالہ حکمرانی ہے۔
کامران خان نے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ شہریوں کو اختیارات، وسائل، ٹیکس، پولیس، پانی، سیوریج، ماس ٹرانزٹ اور شہری منصوبہ بندی کے مؤثر اختیارات کون دے گا؟
انہوں نے کہا کہ محروم شہری سندھ کی تقسیم کا مطالبہ نہیں کر رہے بلکہ اپنے بنیادی شہری مسائل کے حل اور اختیارات کی فراہمی کا سوال اٹھا رہے ہیں۔




