اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی جا سکی ہیں جبکہ 21 ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر کی جانب سے شیئر کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت نیب کے ریکارڈ میں 86 ریفرنسز موجود ہیں، جن میں سے 41 نیب قانون میں تبدیلیوں کے باعث منتقل یا واپس کیے جا چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 6 مقدمات بریت پر ختم ہوئے، 3 واپس لیے گئے، ایک نمٹا دیا گیا جبکہ ایک زیرِ تفتیش ہے۔ اسی طرح 4 کیسز غیر فعال، 2 ختم جبکہ 5 اپیل کے مرحلے میں ہیں۔ مجموعی طور پر 179 میگا کرپشن کیسز میں اب تک صرف 2 مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔




