(کراچی ڈیسک)خانیوال میں جے یو آئی (ف) کے رہنما علامہ اکرام القادری کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 2 صوبے جل رہے ہیں اور حکومت نئے صوبوں کی بات کر رہی ہے، جبکہ حکومت عوامی اعتماد مکمل طور پر کھو چکی ہے۔ 15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط ہے، اس سے قبل فاٹا انضمام کا فیصلہ بھی بدترین ثابت ہوچکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے بات چیت جاری ہے، اسمبلی میں مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں گے۔




