لودھراں: اڈہ پرمٹ کے قریب ایک نجی اسکول کی لیبارٹری میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے مطابق حادثے کے فوری بعد زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بیشتر بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک بچے کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد اسکول مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔