اسلام آباد: شہریوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کے علاوہ بھاری لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی وصولی جاری ہے، جس کے باعث پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا پڑ رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر لاگت 234 روپے 73 پیسے ہے جبکہ اس کی موجودہ قیمت 367 روپے 75 پیسے مقرر ہے۔ ایک لیٹر پیٹرول پر 131 روپے 60 پیسے لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گزشتہ تین روز میں پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 88 پیسے اور ڈیزل میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

7 ستمبر کو پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھا جو اب 367 روپے 75 پیسے، جبکہ ڈیزل 378 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔