اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمنوں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قوم کی حمایت سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔