کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔
مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل بعض معاشی ماہرین کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم مرکزی بینک نے موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔




