اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہربانو قریشی نے سرکاری طیارے کی خریداری اور اس کے استعمال پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 11 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا لیکن اس کی خریداری سے متعلق رسیدیں نہ میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئیں اور نہ ہی عوام کے سامنے لائی گئیں۔

ہم نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے دعویٰ کیا کہ 11 ارب روپے کے جہاز کو ’’ٹیکسی کی طرح‘‘ استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس کے استعمال کا کرایہ ادا کریں اور اس رقم کا ان کے ٹیکس ریٹرن سے موازنہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کمرشل فلائٹ سے سفر نہیں کرسکتیں تو انہیں نجی طیارہ ہائر کرلینا چاہیے۔