اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑی رکھنے والے شہریوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسکیم کے تحت 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کو 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کو 30 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے شہری کو اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل نمبر سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور گاڑی یا موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیجنا ہوگا۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد پیٹرول حاصل کرتے وقت صارف 9771 پر TOK لکھ کر ایس ایم ایس کرے گا اور موصول ہونے والا ٹوکن پیٹرول پمپ پر دکھا کر سبسڈی حاصل کرسکے گا۔

حکومت کے مطابق اسلام آباد میں اسکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سے جبکہ ملک بھر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب 12 بجے سے نافذ ہوگی۔