اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا مکمل احساس ہے اور مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

خصوصی اسکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو اور تین پہیوں والی سواریوں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق اسلام آباد میں اسکیم کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ پورے پاکستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ریلیف کا اطلاق کردیا جائے گا۔

خصوصی ریلیف اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ حکومت آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو رجسٹریشن اور ریلیف حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی