کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے مالیت کے بینک نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 روپے کا بینک نوٹ بند کرنے یا اسے تبدیل کرانے کیلئے کسی آخری تاریخ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مرکزی بینک نے واضح کیا کہ کسی بھی کرنسی نوٹ کو بند یا تبدیل کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس بے بنیاد ہیں۔