کراچی ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ لندن کے دوران زیرِ استعمال ایک لگژری گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی۔

سوشل میڈیا پر صحافی عبید بھٹی سے منسوب پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز جس گاڑی سے اتریں وہ BMW i8 ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

عبید بھٹی نے اس حوالے سے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ملک میں غربت کی صورتحال کا حوالہ بھی دیا اور مہنگی گاڑی کے استعمال پر سوال اٹھایا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ میں گاڑی کی ملکیت، ماڈل اور قیمت سے متعلق کیے گئے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔