کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سستی تعلیم معیاری نہیں، جبکہ معیاری تعلیم حاصل کرنا بہت مہنگا ہو چکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 40 فیصد سے زائد افراد کے لیے معیاری تعلیم کا حصول کیسے ممکن ہوگا؟

بنو قابل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی تعلیم غریب خاندانوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور ایسے حالات میں بچوں کے لیے معیاری تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں اور بزرگوں کے درمیان باہمی احترام اور محبت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بڑوں کی عزت کرنی چاہیے، جبکہ بزرگوں کو بھی نوجوانوں کی تربیت شفقت، محبت اور رہنمائی کے ساتھ کرنی چاہیے۔