اسلام آباد: پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد سے صوبے کے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔
حنیف عباسی نے سابق صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات اور وسائل کی بندر بانٹ جاری تھی اور نااہلی عروج پر تھی۔ انہوں نے سابق صوبائی حکومت پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے اپنی جان چھڑانے کے لیے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ حنیف عباسی کے ان بیانات میں سابق صوبائی حکومت کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال پر سخت تنقید کی گئی۔




