کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں سیسی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2016 سے اب تک کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب کے مطابق ایکسئین نعیم میمن، محکمۂ محنت کے افسران اور دیگر افراد کے خلاف سرکاری فنڈز کو مبینہ طور پر اسٹاک اور شیئرز میں سرمایہ کاری کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے اس سے قبل 5 اگست 2026 کو بھی ریکارڈ طلب کیا تھا، تاہم مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اب سیسی کمشنر کو فوکل پرسن نامزد کرکے تمام دستاویزات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے سرمایہ کاری کمیٹی کے ارکان، گورننگ باڈی، رجسٹرڈ ملازمین، فنڈز کے اخراجات، ماہانہ وصولیوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ان میں طبی معاوضوں، گرانٹس اور مستفید ہونے والے افراد کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جان بوجھ کر ریکارڈ فراہم نہ کرنے یا تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔