کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ فیکٹری میں پھنسے تمام ملازمین کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور آگ پر جلد از جلد قابو پا کر اطراف کی عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے۔

مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو آتشزدگی کی وجوہات کا فوری اور باریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور محکمہ صنعت سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔