کراچی: رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ حمید نے لیاقت یونیورسٹی میں جعلی ڈگریوں کے مبینہ اجرا اور فروخت کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط ارسال کردیا۔

ڈاکٹر فوزیہ حمید نے مؤقف اختیار کیا کہ مبینہ جعلی ڈگریوں کے معاملے میں صرف ڈگریاں منسوخ کرنا کافی نہیں، بلکہ اس میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کا نوٹس لینے اور مبینہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا مطالبہ کیا۔