گوجرانوالہ میں خطاب، وزیراعظم کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار
گوجرانوالہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موجودہ ایمرجنسی مجبوری کے تحت نافذ کی گئی ہے، کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی۔
گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا سلسلہ افغانستان سے اب بھی جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے سب کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔




