اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لیے بڑی تعداد میں لائسنس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں جاری کیے گئے، جبکہ اس شعبے میں عسکری اداروں کا براہِ راست حصہ نہیں تھا۔

خواجہ آصف نے سیاسی تعلقات میں تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایک شخص مولانا فضل الرحمان کو ’’مولانا‘‘ کہنے کو گناہ قرار دیتا تھا، لیکن اب اسی جماعت کے ایک رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ ہونے کو خوش قسمتی قرار دیا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاست دان اپنی عزت اور تکریم خود مٹی میں ملاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاسی مخالفین کا آج دوست بننا اچھی بات ہے، کیونکہ دنیا بھر میں سیاسی اتحاد بنتے ہیں، تاہم یہ اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔