گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ خطاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے کہ ان کے بغیر نہ کوئی حکومت بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے بغیر بھی خیبرپختونخوا میں حکومت بنی ہے اور آئندہ بھی چلتی رہے گی۔