کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے خلاف بڑی سازش ہو رہی ہے، جس کے تحت صوبے کو تقسیم کرکے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

اپنے بیان میں عامر وڑائچ نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ بن جائے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔