وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے جو وسائل ترقی پر خرچ ہونے چاہیے تھے، وہ دھرنوں پر لگائے جاتے رہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو شعور دینے کے دعوے کرنے والوں نے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیں، تاہم اب خیبر پختونخوا کے عوام کو معلوم ہوگا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔

انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج پنجاب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا پتھر کے دور میں ہے۔‘‘