کراچی: اسٹیل ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والے 23 سالہ نوجوان زین العابدین کی لاش گلشنِ حدید کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کے الزام میں اس کے کزن فیصل اور فیصل کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر زین العابدین کو اغواء کرنے کے بعد اس کے اہلِ خانہ سے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مقتول زین العابدین سعودی عرب میں درزی کا کام کرتا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔