ساہیوال: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی نے ختم نہیں کی بلکہ اس نے اپنی حکومت خود ختم کی۔ ان کے بقول، ’’یہ پہلا لانگ مارچ ہے جو اپنی حکومت کو کھا گیا۔‘‘

ساہیوال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا کے وہ وسائل جو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے چاہیے تھے، دھرنوں پر لگائے جاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ عوام کو شعور دینے کے دعوے کرتے تھے، انہوں نے عوام کی زندگیاں تباہ کر دیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب خیبر پختونخوا میں ترقی ہوگی اور وہاں کے عوام کو معلوم ہوگا کہ ترقی کسے کہتے ہیں۔