کراچی: گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاست ضرور کریں، لیکن انتشار نہ پھیلائیں اور آئین سے ہٹ کر کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیے۔

کینٹ اسٹیشن کراچی میں ملت ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر راج ایک آئینی معاملہ ہے اور کسی ایک فرد کے لیے پورے صوبے کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں کو ووٹ صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے دیا ہے۔ ریاست عوامی مفادات کو نقصان پہنچنے کی صورت میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔