وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا اختیار ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب کسی صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو اور صوبہ بدامنی کا شکار ہو تو سیاست کو ایک طرف رکھ کر ریاست کو ترجیح دی جاتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چار ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اکتوبر 2025 تک دہشتگردی کے 3,700 سے زائد واقعات پیش آ چکے تھے۔

وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ سنگین سیکیورٹی صورتحال کے باوجود خیبرپختونخوا میں فارنزک لیبارٹری موجود نہیں ہے۔