اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سے حکومت کا کوئی سروکار نہیں، جبکہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا بنیادی مقصد دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔
ایمرجنسی کے نفاذ اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے مقصد کے حصول تک ایمرجنسی برقرار رکھ سکتی ہے، چاہے اس میں ایک سال لگے یا 2029 تک کا عرصہ درکار ہو۔
انہوں نے کہا کہ مقصد حاصل ہونے کے بعد پارلیمنٹ ایمرجنسی ختم کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے، کیونکہ کسی بھی غیر معمولی اقدام کو ہمیشہ کے لیے نافذ نہیں رکھا جا سکتا۔




