کراچی میں اسٹیل ٹاؤن چورنگی کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث آئل ٹینکر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں موجود کروڈ آئل سڑک پر پھیل گیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




