میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔
رجسٹرار کمیشن نے رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جاوید ابڑو کے سپرد کی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ سات سربمہر لفافوں پر مشتمل ہے، جس میں گواہوں کے ریکارڈ شدہ بیانات بھی شامل ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جاوید ابڑو کا کہنا ہے کہ رپورٹ سندھ حکومت کے سامنے کھولی جائے گی، جس کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
جاوید ابڑو کے مطابق رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا خفیہ رکھنے کا فیصلہ سندھ حکومت کرے گی، جبکہ رپورٹ سے متعلق حتمی مؤقف حکومتی فیصلے کے بعد سامنے آئے گا۔




