پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں دو ماہ کے لیے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قراردادیں کثرتِ رائے سے منظور کر لیں۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں دونوں قراردادیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیں۔
قراردادوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں بھی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قراردادوں کی توثیق کی گئی تھی۔
دونوں قراردادیں منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔




