اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مراد سعید افغانستان میں موجود رہ کر خیبرپختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کے مطابق مراد سعید کی موجودہ لوکیشن افغانستان میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا کردار تھا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں تھے۔
واضح رہے کہ یہ دعوے رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کیے ہیں۔




