اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ یقیناً خوش دلی سے نہیں کیا گیا، تاہم قومی سلامتی اور بقا کے تقاضوں کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خدا کے لیے خیبرپختونخوا کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی توجہ دی جائے۔

انہوں نے بیرسٹر گوہر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گفتگو سے محسوس ہوا جیسے وہ غلط سمت میں کھڑے ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ فیصلے کو غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی دلیل پیش نہیں کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ جب یہ ذمہ داری اٹھا لی گئی ہے تو اب دہشت گردی کا خاتمہ بھی کرنا ہوگا۔