اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات کی بنیاد پر ایمرجنسی لگانی ہے تو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بھی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک حکومت کو گھر بھیجا گیا اور اب دہشت گردی کو بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے پیچھے اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے پیچھے بھارت ہے، تاہم ان کے بقول موجودہ اقدام سے دہشت گردی کے خلاف بیانیہ کمزور ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ اگر ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ حالات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے جائیں۔




