اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے متعلق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں فیک نیوز قرار دے دیا۔
صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ کیا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پر غصہ کیا تھا؟
جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا پر اس وقت بھاری ذمہ داریاں ہیں، وہ اپنے ہی گورنر پر کیوں غصہ کریں گے؟
چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں اور انہوں نے اس کی تردید کی۔




