ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی اہلیہ فرح یوسف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال عجیب محسوس ہو رہی ہے، تاہم اب معاملہ قانون کے ہاتھ میں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں فرح یوسف نے کہا کہ اب انہیں معلوم ہے کہ اقرار الحسن کسٹڈی میں ہیں اور این سی سی آئی اے نے بھی ان کی تحویل کی تصدیق کر دی ہے۔

فرح یوسف کے مطابق تاحال انہیں اقرار الحسن سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم وکیل کی ان سے ملاقات ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلِ خانہ کی ملاقات کے لیے اپیل اور درخواست دائر کی جائے گی تاکہ خاندان کو اقرار الحسن سے ملنے کا موقع مل سکے