اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں دہشت گردوں کو واپس لا کر ملک میں بسانے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کھانے کے مینو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کھانے کی تفصیلات پوری دنیا جانتی ہے، جبکہ ایک شخص کی رہائی کو اہم مسئلہ بنا کر پیش کیا گیا۔
وزیر دفاع نے مریم نواز کی قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جیل میں گرمی کا مقابلہ سر پر گیلا دوپٹہ رکھ کر کیا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے جیل کاٹی اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہے۔




