ویب ڈیسک: ایران پر امریکی زمینی حملے سے متعلق قیاس آرائیوں پر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا۔
جنرل محمد رضا نقدی کے مطابق ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے زمینی حملے سے متعلق خبروں کو امریکی میڈیا کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس اقدام کے ممکنہ نتائج سے آگاہ ہے، اسی لیے وہ ایسے کسی حملے سے گریز کرے گا۔
ایرانی جنرل نے دعویٰ کیا کہ زمینی حملے کی صورت میں بڑی تعداد میں امریکی فوجی گرفتار ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے عراق اور افغانستان کی جنگوں پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، تاہم اسے بالآخر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
محمد رضا نقدی نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔




