کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خود کلہاڑی پر پاؤں رکھا، جبکہ پیپلز پارٹی نے معاملے کو حل کرنے کے لیے آخری حد تک کوشش کی اور انہیں بھرپور موقع دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت حیرت ہوئی جب معلوم ہوا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بات ماننے کے لیے تیار نہیں۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ پر حملہ کرنا اور وہاں سے وزیراعظم کو باہر نکالنا بھی منصوبے کا حصہ تھا۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر نیبل گبول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دوست ہیں اور انہیں منا لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے ہی پوچھا جائے کہ کیا پیپلز پارٹی کے پاس کوئی دوسرا آپشن باقی رہ گیا تھا۔




